قومی بچت کی مختلف اسکیموں پر شرح منافع میں کمی

بہبود 12.96،ڈیفنس 11.04، اسپیشل سیونگز 10، ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر 10.56 فیصد منافع


Khususi Reporter October 12, 2012
سیونگز 6.85، پنشنرزبینیفٹ اکاؤنٹ کیلیے شرح 12.96 فیصد ہوگی، آج سے اطلاق فوٹو: فائل

حکومت پاکستان نے قومی بچت کی مختلف اسکیموں کے شرح منافع میں کمی کردی ہے۔

اس ضمن میں گزشتہ روز باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ محکمہ قومی بچت کے مطابق ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 11.04 فیصد سالانہ، اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس و اکاؤنٹ 10 فیصد، ریگولر انکم سرٹیفکیٹس 10.56 فیصد، سیونگز اکاؤنٹ پر 6.85 فیصد، پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ اور بہبود سیونگز سرٹیفکیٹس 12.96فیصد سالانہ مقرر کی گئی ہے جبکہ 3 ماہ، 6 ماہ اور ایک سال کے شارٹ ٹرم سیونگز سرٹیفکیٹس پر شرح منافع بالترتیب 9.20، 9.25 اور 9.30 فیصد مقرر کی گئی ہے۔

قومی بچت کی اسیکموں پر منافع کی نئی شرح کا اطلاق 12اکتوبر سے ہوگا اور 11 اکتوبر یا اس سے پہلے خریدے گئے سرٹیفکیٹس اور کھولے گئے اکاؤنٹس پر شرح منافع حسب سابق رہے گی۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حکومت کا مقصد ملک کے معاشرتی اور معاشی مقاصد کے درمیان توازن پیدا کرنا ہے، یہ کمی شرح سود میں حالیہ کمی کے نتیجے میں کی گئی ہے تاکہ مالیاتی سیکٹر میں صحت مندانہ مسابقت کی فضا کو فروغ دیا جا سکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں