سلینا گومز کے بغیر زندگی کا تصور بھی محال ہےجسٹن بیبر

سلینا ’’سول میٹ‘‘ ہیں جس کے بغیر اپنی زندگی کا تصور بھی نہیں کر سکتا،جسٹن


APP May 16, 2015
سلینا ’’سول میٹ‘‘ ہیں جس کے بغیر اپنی زندگی کا تصور بھی نہیں کر سکتا،جسٹن۔ فوٹو : فائل

گلوکار جسٹن بیبر نے کہا ہے کہ سلینا گومز ان کی جان و قلب ہے۔

جسٹن نے اپنے ایک تازہ انٹرویو میں سلینا کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ سلینا اس کی ''سول میٹ'' ہیں جس کے بغیر وہ اپنی زندگی کا تصور بھی نہیں کر سکتے۔

بیبر نے کہا کہ وہ صرف اس سے محبت ہی نہیں کرتے بلکہ دل و جان سے اس پر فدا بھی ہں اور جب وہ اپنی زندگی میں اس کا نام نہیں سنتے تو اسے برا لگتا ہے۔ یاد رہے کہ بیبر کے سلینا کے بعد کینڈل جینر اور ہیلے بلیڈوین سے دوستی رہی ہے لیکن سلینا کا اس کی زندگی میں خاص مقام ہے۔