صحافی مشتاق کھنڈکے قاتلوںکوکٹہرے میں لائینگے شرجیل میمن

مشتاق کھنڈکے اہل خانہ کومناسب امدادفراہم کی جائیگی،کے یو جے کے وفدکویقین دہانی


Staff Reporter October 12, 2012
وزیراطلاعات سندھ کی یقین دہانی پر کے یو جے نے 3روزہ الٹی میٹم واپس لینے کااعلان کردیا۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

صوبائی وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ صحافتی ذمے داریوں کی انجام دہی کے دوران شہیدہونے والے صحافی مشتاق کھنڈکے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

صدرزرداری نے واقعے کاسختی سے نوٹس لیاہے اورحکومت سندھ کوہدایت کی ہے کہ ملوث عناصرکی سرکوبی کی جائے۔کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدرجی ایم جمالی کی قیادت میں وفدنے صوبائی وزیراطلاعات سے ان کے دفترمیں ملاقات کی اور خیرپور واقعے میں شہیدہونے والے صحافی مشتاق کھنڈکے بہیمانہ قتل پراپنے تحفظات کااظہارکیا،قاتلوںکی گرفتاری اورمقتول صحافی کے لواحقین کیلیے معاوضے کامطالبہ کیا۔صوبائی وزیراطلاعات نے کے یو جے کے وفدکویقین دہانی کرائی کہ خیرپورواقعے میں شہید ہونے والے صحافی مشتاق کھنڈ کے اہل خانہ کی مناسب امدادکی جائے گی جبکہ شہیدمشتاق کھنڈسمیت دیگر افرادکے قاتلوںکی گرفتاری بہت جلد عمل میں لائی جائے گی۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے اس موقع پرکہاکہ ہر قیمت پر صحافیوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا،پیپلز پارٹی کی حکومت اظہاررائے کی آزادی کوجمہوریت کاحسن سمجھتی ہے۔صوبائی وزیر اطلاعات کی یقین دہانی پرکے یو جے نے3روزہ الٹی میٹم واپس لینے کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا کہ صدرزرداری نے صحافیوں کے مسائل کے حل میں اہم کرداراداکیاہے،اس لیے ان کی یقین دہانی پر ملک بھر میں احتجاج کااعلان واپس لیاجا رہاہے۔اس موقع پر پی ایف یو جے کے سیکریٹری جنرل امین یوسف ، کے یو جے کے جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی اوردیگر ارکان بھی موجودتھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے