سونا فی تولہ 46850 روپے پرآگیا

فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے557.14 روپے پرمستحکم رہی ہے۔


Business Reporter May 21, 2015
فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے557.14 روپے پرمستحکم رہی ہے۔فوٹو: اے ایف پی/فائل

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت12 ڈالر کی کمی سے1209 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 150 روپے اور128 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر46850 روپے ہوگئی اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر40157 روپے ہوگئی تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے660 روپے پر مستحکم رہی اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے557.14 روپے پرمستحکم رہی ہے۔