کراچی اسٹاک مارکیٹانڈیکس کی 2حدیں بیک وقت گرگئیں

کاروباری حجم منگل کی نسبت 0.48 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر13 کروڑ56 لاکھ21 ہزار340 حصص کے سودے ہوئے


Business Reporter May 21, 2015
کاروباری حجم منگل کی نسبت 0.48 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر13 کروڑ56 لاکھ21 ہزار340 حصص کے سودے ہوئے۔ فوٹو : آئی این پی/فائل

نئے وفاقی بجٹ کے حوالے سے سرمایہ کاروں میں پیدا ہونے والے مختلف ابہام اور خدشات کے باعث کراچی اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کو کاروباری صورتحال غیرتسلی بخش رہی اور کاروبار کا بیشتردورانیہ مندی کی زد میں رہا جس سے انڈیکس کی32700 اور32600 پوائنٹس کی دوحدیں بیک وقت گرگئیں۔

مندی کی وجہ سے49.24 فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے مزید20 ارب13 کروڑ39 لاکھ30 ہزار256 روپے ڈوب گئے، سیاسی افق پر غیریقینی حالات اور نئے وفاقی بجٹ سے مثبت توقعات وابستہ نہ ہونے کی وجہ سے سرمایہ کاری کے بیشتر شعبوں نے بدھ کو تازہ سرمایہ کاری کے بجائے حصص کی آف لوڈنگ کو ترجیح دی جس سے مارکیٹ کا گراف تنزلی کی جانب گامزن رہا حالانکہ ٹریڈنگ کے دوران غیرملکیوں، بینکوں ومالیاتی اداروں، این بی ایف سیز اور انفرادی سرمایہ کاروں کی جانب سے نچلی قیمتوں میں بیشترمستحکم کمپنیوں کے حصص میں مجموعی طور پر1 کروڑ45 لاکھ31 ہزار531 ڈالر مالیت کی تازہ سرمایہ کاری کی گئی لیکن مارکیٹ کی مجموعی کاروباری سرگرمیوں پر اس کے مثبت اثرات مرتب نہ ہوسکے کیونکہ کاروباری دورانیے میں مقامی کمپنیوں کی جانب سے20 لاکھ81 ہزار616 ڈالر، میوچل فنڈز کی جانب سے1 کروڑ3 لاکھ89 ہزار146 ڈالراور دیگر آرگنائزیشنز کی جانب سے9 لاکھ42 ہزار879 ڈالر مالیت کے سرمائے کا انخلا کیا گیا ۔

جس سے مندی کے اثرات غالب رہے نتیجتا کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس130.55 پوائنٹس کی کمی سے32599.00 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس79.09 پوائنٹس کی کمی سے20738.84 اور کے ایم آئی30 انڈیکس163.32 پوائنٹس کی کمی سے53246.17 ہوگیا۔ کاروباری حجم منگل کی نسبت 0.48 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر13 کروڑ56 لاکھ21 ہزار340 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار331 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں138 کے بھاؤ میں اضافہ 163 کے داموں میں کمی اور30 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ان میں انڈس ڈائینگ کے بھاؤ37.08 روپے بڑھ کر840 روپے اور سینوفی ایونٹیز کے بھاؤ18.99 روپے بڑھ کر 648.99 روپے ہوگئے جبکہ آئس لینڈ ٹیکسٹائل کے بھاؤ 34.10 روپے کم ہوکر699.90 روپے اور انڈس موٹرز کے بھاؤ13.11 روپے کم ہوکر1119.92 روپے ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں