پیپلز پارٹی کا سعید غنی کی جگہ شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر بنانے کا فیصلہ

پیپلزپارٹی کے سینیٹر عبدالطیف انصاری پہلے ہی مستعفی ہوچکے ہیں ان کی خالی نشست پر شیری رحمن کو سینیٹر بنایا جائیگا۔


پیپلزپارٹی کے سینیٹر عبدالطیف انصاری پہلے ہی مستعفی ہوچکے ہیں ان کی خالی نشست پر شیری رحمن کو سینیٹر بنایا جائیگا۔ فوٹو: فائل

پیپلزپارٹی نے سینیٹرسعید غنی کوسینیٹ میں پارلیمانی لیڈرکے عہدے سے ہٹانے کااصولی فیصلہ کر لیا، پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمن کے سینیٹر بننے کے بعد ان کو پارلیمانی لیڈر بنائے جانے کا قوی امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق سینیٹر سعید غنی کو پارلیمانی لیڈر کے عہدے سے ہٹانے کے فیصلے پرعملدرآمدشیری رحمن کے سینیٹر بننے کے بعد کیا جائیگااور پارلیمانی لیڈرکاعہدہ شیری رحمان کودیاجائیگا۔ پیپلزپارٹی کے سینیٹر عبدالطیف انصاری پہلے ہی مستعفی ہوچکے ہیں ان کی خالی نشست پر شیری رحمن کو سینیٹر بنایا جائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے