زرمبادلہ ذخائر میں25کروڑ49لاکھ ڈالر کمی

کمرشل بینکوں کے ذخائر 2کروڑ76لاکھ ڈالر کمی سے 5ارب23کروڑ74لاکھ ڈالر سےکم ہوکر 5ارب 20کروڑ98لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔


Business Reporter May 29, 2015
کمرشل بینکوں کے ذخائر 2کروڑ76لاکھ ڈالر کمی سے 5ارب23کروڑ74لاکھ ڈالر سے کم ہوکر 5ارب 20کروڑ98لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔ فوٹو: محمد عظیم / ایکسپریس/فائل

حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف سے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت لیے گئے قرض کی آخری قسط کی مد میں13کروڑ60لاکھ ڈالر ادائیگی کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں25کروڑ49لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 22مئی کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر17ارب74کروڑ91لاکھ ڈالر سے گھٹ کر17ارب49کروڑ42لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر 22 کروڑ73لاکھ ڈالر کمی سے 12ارب 51 کروڑ17لاکھ ڈالر سے گھٹ کر 12ارب 28 کروڑ44لاکھ ڈالر اور کمرشل بینکوں کے ذخائر 2کروڑ76لاکھ ڈالر کمی سے 5ارب23کروڑ74لاکھ ڈالر سے کم ہوکر 5ارب 20کروڑ98لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں