احتساب بل چوروں کو تحفظ دینے کے لئے لایا گیا ہےشہبازشریف

وزیراعلیٰ پنجاب نے قوم سے اپیل کی کہ وہ ملالہ کی صحت یابی کے لئے دعا کریں۔


Numainda Express October 13, 2012
وزیراعلیٰ پنجاب نے قوم سے اپیل کی کہ وہ ملالہ کی صحت یابی کے لئے دعا کریں۔ فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے احتساب بل کی بھرپور مخالفت کریں گے کیوں کہ یہ بل چوروں کو تحفظ دینے کے لئے لایا گیا ہے۔

اوکاڑہ میں رکن پنجاب اسمبلی یاور زمان کی والدہ کے انتقال پران سے تعزیت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ساڑھے 4 سال سے عوام کو بیوقوف بنا کرسوئس حکام کو خط لکھنے پر تیار ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ عوام مہنگائی، بے روزگاری اورلوڈشیڈنگ سے بے حال ہیں۔

شہبازشریف نے کہا کہ ملالہ پر حملہ پوری قوم پر حملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملالہ کے نام سے اٹک میں ایک دانش اسکول قائم کیا جائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے قوم سے اپیل کی کہ وہ ملالہ کی صحت یابی کے لئے دعا کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں