سعودی شہریوں کو بادشاہ کے خلاف بھی عدالت جانے کا حق مل گیا

آئین کی رو سے کسی کو کوئی تحفظ حاصل نہیں، سب لوگ برابر ہیں، شاہ سلمان بن عبدالعزیز


News Agencies June 05, 2015
آئین کی رو سے کسی کو کوئی تحفظ حاصل نہیں، سب لوگ برابر ہیں، شاہ سلمان بن عبدالعزیز ۔فوٹو:فائل

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ مملکت کے کسی بھی شہری کو بادشاہ اور ولی عہد سمیت شاہی خاندان کے کسی بھی فرد کے خلاف کوئی شکایت ہو تو وہ عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا سکتا ہے۔

آئین کی رو سے کسی کو کوئی تحفظ حاصل نہیں، سب لوگ برابر ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی شاہ نے جدہ میں اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ بعض ممالک کے باد شاہوں اور سربراہان مملکت کو آئینی تحفظ حاصل ہوتا ہے اور کوئی عام شہری ان کے خلاف عدالتی چارہ جوئی نہیں کر سکتا۔

مقبول خبریں