اسپین کی خاتون کا سورج پر ملکیت کا دعویٰ

ہسپانوی خاتون نے سورج پر ملکیت کے دعوے کے بعد لوگوں کو پلاٹ کی فروخت بھی شروع کردی ہے


APP June 07, 2015
5 سال پہلے سپین کے نوٹری دفتر سے سورج اپنے نام پر رجسٹرڈ کرایا، ماریا اینجیلس ڈورن۔ فوٹو : فائل

ایک ہسپانوی خاتون نے سورج پر ملکیت کا دعویٰ کرتے ہوئے لوگوں کو پلاٹ بیچنا شروع کر دیئے ہیں۔

54 سالہ ہسپانوی خاتون ماریا اینجیلس ڈورن نے سورج کے کچھ حصے کی قانونی ملکیت کا دعویٰ کرتے ہوئے لوگوں کو سورج پر پلاٹ بیچنا شروع کر دیئے ہیں۔ ماریا کا دعوی ہے کہ 5 سال پہلے سپین کے نوٹری دفتر سے انھوں نے سورج اپنے نام پر رجسٹرڈ کرایا تھا اوراس کے پاس سورج کے کچھ حصے کی ملکیت کی قانونی دستاویزات بھی موجود ہیں۔

سپین کے علاقے گیلیسیا میں ویگو کی رہائشی ماریا ڈورن پچھلے 2 سال سے ''اِی بے'' پر ایک مربع میٹر فی یورو کے حساب سے سورج پر پلاٹ بیچ رہی ہیں اور خریداروں کو ملکیت کی قانونی دستاویزات بھی فراہم کرتی ہیں۔ ماریا نے سورج اپنے نام رجسٹر کرانے کے بعد شمسی توانائی کے صارفین کو بل بھیجنے کی دھمکی بھی دی تھی۔