آئیفا ایوارڈ شاہد کپور کی ’’حیدر‘‘ اور کنگنا رنا وت کی ’’کوئین‘‘ نے میدان مار لیا

فلم حیدر سے شاہد کپوربہترین اداکار،تبوبہترین سپورٹنگ اداکارہ اور کے کے مینن بہترین منفی کردارکا ایوارڈ لے اڑے


Qaiser Iftikhar June 09, 2015
فلم حیدر سے شاہد کپوربہترین اداکار،تبوبہترین سپورٹنگ اداکارہ اور کے کے مینن بہترین منفی کردارکا ایوارڈ لے اڑے۔ فوٹو : فائل

KARACHI: ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں سجنے والا آئیفاایوارڈزکا میلہ بالی وڈ کی ورسٹائل اداکارہ کنگنا رناوت کی فلم ''کوئین'' اوراداکارشاہدکپورکی فلم ''حیدر'' کے نام رہا۔ ایک طرف جہاں کنگنا رناوت کوبہترین اداکارہ کا ایوارڈ ملا، وہیں ان کی فلم کوبہترین کہانی اورفلم کے ایوارڈز سے بھی نوازاگیا۔

بالی وڈ فلم انڈسٹری کے مقبول ایوارڈآئیفاکی تین روزہ تقریب کا اختتام ہوگیا۔ بالی وڈاسٹارز نے تقریب میں عمدہ پرفارمنس پرخوب داد سمیٹی۔ بالی وڈکی خوبصورت حسینائوں کے ملبوسات ، ہیئرسٹائل ، جیولری اورادائیں ایوارڈشومیں توجہ کامرکز بنی رہیں۔

کرینہ کپور، دیپکا پڈوکون، سوناکشی سنہا، پریانکا چوپڑا، دیامرزاکے علاوہ بالی وڈ اسٹارز سلمان خان ، سیف علی خان، ہریتک روشن، شاہد کپور، رنویرسنگھ اوردیگرکے پرستاران کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے موجود تھے۔ اس دوران جہاں بالی وڈ اسٹارز ایونٹ کو یادگاربنانے کے لیے پرفارم کررہے تھے، وہیں فلم کے مختلف شعبوں میں فنکاروں اورتکنیکاروںکو ایوارڈز ملنے کا سلسلہ بھی جاری تھا۔

ہدایتکاروفلمسازسبھاش گھئی کو لائف ٹائم اچیومنٹ ، بہترین ریجنل فلم ''لال بہاری''، بہترین سپورٹنگ رول میل ریتش دیش مکھ ''اک ولن''، بہترین پلے بیک سنگرکانیکا کپور (بے بی ڈول)، بہترین پلے بیک سنگر میل آنکت تیواڑی ( تیری گلیاں)، بہترین مزاحیہ رول ورون دھون (میں تیرا ہیرو)، بہترین موسیقار کا ایوارڈ شنکر احسان لوئے جب کہ بہترین ڈیبیوٹ ڈائریکٹرکا ایوارڈ ساجد نڈیاڈوالہ کوفلم ''کک'' پردیاگیا۔ اس دوران معروف کامیڈین کپل شرما کی اسٹیج پرآمد نے تقریب کو چارچاند لگادیے۔