نگارخانوں میںشاہکارفلموں کے پرنٹ خراب ہونے لگے

مناسب انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے پرنٹ خراب ہورہے ہیں


Showbiz Reporter October 14, 2012
ایورنیو اور باری اسٹوڈیو میں اس طرح کی لاتعداد یادگارفلموں کے پرنٹ رکھے ہوئے ہیں جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ضایع ہورہے ہیں۔ فوٹو: فائل

پاکستان فلم انڈسٹری کے بحران میں مبتلا ہونے سے نگارخانوں میں رکھے گولڈناورسلور جوبلی کرنیوالی شاہکارفلموں کے پرنٹ خراب ہونے لگے ہیں۔

ایورنیو اور باری اسٹوڈیو میں اس طرح کی لاتعداد یادگارفلموں کے پرنٹ رکھے ہوئے ہیں جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ضایع ہورہے ہیں۔ 1950ء سے 1980ء کے درمیان بننے والی بلیک اینڈ وائٹ اوررنگین فلموں کے پرنٹ رائل پارک کے دفاتر میں تھے جب کہ بہت سی فلموں کے پرنٹ محفوظ رکھنے کے لیے نگارخانوں کا سہارالیا گیاتھا۔

لیکن مناسب انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے پرنٹ خراب ہورہے ہیں اوربہت سے پرنٹ خراب ہونے کی وجہ سے ضایع بھی کردیے گئے ہیں۔ جس پرفلم کے سنجیدہ حلقوں کا کہنا ہے کہ ماضی میں بننے والی فلموں کے پرنٹ اگرسنبھال کررکھے جاتے یا حکومتی سطح پراس قیمی اثاثے کومحفوظ رکھنے کے لیے کوئی لائبریری بنائی جاتی توایسے حالات کا کبھی سامنا نہ کرنا پڑتا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں