شکیل آفریدی سے سٹیلائٹ فون برآمد 6پولیس اہلکارمعطل

حساس اداروںنے چھاپہ مارا،50 کالوںمیںبیشتربیرون ملک کی گئیں،سیکریٹری داخلہ کی تردید


Numainda Express October 14, 2012
حساس اداروںنے چھاپہ مارا،50 کالوںمیںبیشتربیرون ملک کی گئیں،سیکریٹری داخلہ کی تردید۔ فوٹو: ایکسپریس

سینٹرل جیل پشاور میں پابند سلاسل مبینہ امریکی جاسوس ڈاکٹرشکیل آفریدی سے جیل حکام نے سیٹلائٹ ٹیلیفون برآمدکرکے ان پرتعینات6پولیس کمانڈوز کے جوانوں کوفوری معطل کرکے انکوائری شروع کردی ہے۔

انتہائی باخبرذرائع کاکہناہے کہ دس روزقبل جمعرات کی رات وہ اپنے بیرک میںسٹیلائٹ فون پرباتیںکررہاتھاکہ حساس اداروںنے کالوںکوٹریس کرکے جیل میںچھاپہ مارااورسٹیلائٹ ٹیلیفون برآمدکرکے اس پرمعمورپولیس کمانڈوزکوحراست میںلیکرمعطل کرکے انکوائری شروع کردی،ذرائع کاکہناہے کہ فون ریکارڈ کے مطابق پچاس کالیںکی گئیںجن میںبیشترکالیںبیرون ملک کی گئیںاوروہاں سے موصول ہوئی ہیں۔

ذرائع نے یہ بھی بتایاکہ شکیل آفریدی سے فون برآمد ہونے کے بعد اسکی دھلائی بھی کی گئی ہے،سنٹرل جیل پشاورمیںتعینات بعض اہلکاروں نے واقعہ کی تصدیق کی ہے جبکہ اسپیشل سیکریٹری داخلہ عالمگیرخان سے جب پوچھا گیاتوانھوں نے اسکی تردید کرتے ہوئے کہاکہ ایساکوئی واقعہ رونمانہیںہواہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں