سابق اسٹار فٹبالر ڈیوڈ بیکہم اب اداکاری بھی کریں گے

تاریخی کردار کنگ آرتھر پر بننے والی فلم میں کردار ادا کریں گے


INP June 15, 2015
تاریخی کردار کنگ آرتھر پر بننے والی فلم میں کردار ادا کریں گے۔ فوٹو: فائل

فٹ بال کے سابق برطانوی کھلاڑی ڈیوڈ بیکہم بھی اب اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔

ڈیوڈ بیکہم برطانیہ ہی نہیں دنیا بھر میں اپنے غیر معمولی کھیل سے شہرت رکھتے ہیں صرف یہی نہیں ان کی شخصیت پرکشش اور جاذب نظر بھی ہے۔اب آ رہے ہیں سابق برطانوی اسٹار فٹبالر اپنی اداکاری کی صلاحیتوں کی آزمائش کرنے کے لیئے۔ تاریخی کردار کنگ آرتھر پر بننے والی فلم میں کردار ادا کریں گے جس میں ان کے ساتھ شامل ہوں گے ہالی وڈ کے نامی گرامی اداکار فلم کی عکس بندی جلد شروع ہوگی۔ ان کے پرستار اب اس بات کی امید کرتے ہیں کہ فٹبال کی طرح وہ یہاں بھی اچھی اداکاری کا مظاہرہ کریں گے۔

مقبول خبریں