میرا نے انگریزی زبان میں گیت ریکارڈ کرنے کی ٹھان لی

اداکارہ نے انگلش گانے کااندازسمجھنے کے لیے پاپ گلوکاروں سے ملاقاتوں کا منصوبہ بنالیا


Qaiser Iftikhar June 19, 2015
اداکارہ نے انگلش گانے کااندازسمجھنے کے لیے پاپ گلوکاروں سے ملاقاتوں کا منصوبہ بنالیا ۔ فوٹو : فائل

فلم اسٹار میرا پرانگریزی بولنے کا توبھوت سوارہے ہی لیکن اب انھوں نے انگریزی زبان میں گیت ریکارڈ کرنے کی بھی ٹھان لی ہے۔

اداکارہ میرا نے اس سلسلہ میں اپنے ایک قریبی دوست کے ذریعے پاپ میوزک پرکام کرنے کے لیے کچھ نوجوان گلوکاروں سے ملاقاتوں کا پلان تیارکیا ہے۔ اس دوران جہاں میرا انگریزی زبان میں گانے کے انداز کوسمجھیں گی، وہیں گائیکی کے لیے انگریزی تلفظ کی بھی تربیت حاصل کرینگی۔

اداکارہ میرا کے قریبی ذرائع کے مطابق انھوں نے گزشتہ چند برسوں کے دوران امریکا میں ایک وڈیوبھی شوٹ کروایا ہے۔ اس وڈیو کے کلپس کی بدولت ہی اداکارہ میرا میوزک کے شعبے میں اپنی صلاحیتوں کااظہارکرنا چاہتی ہیں۔ دوسری جانب یہ بھی معلوم ہواہے کہ اداکارہ میرا امریکی گلوکارجسٹن بیبر کا گیت گاکرراتوں رات سوشل میڈیا پردھوم مچانے والی دوبہنوں سے متاثرہوئی ہیں اور ان دنوں میرا اکثرگنگناتی دکھائی دیتی ہیں۔

مقبول خبریں