پٹرول 209فی لیٹر سی این جی 174روپےفی کلو سستی ڈیزل 316 مٹی کا تیل 192 روپے مہنگا

لائٹ ڈیزل کی قیمت1.23 روپے بڑھادی گئی ،مٹی کاتیل پہلی بارپٹرول سے بھی مہنگاہوگا،نئی قیمتوں کانوٹیفکیشن جاری کردیا گیا


Numainda Express October 15, 2012
لائٹ ڈیزل کی قیمت1.23 روپے بڑھادی گئی ،مٹی کاتیل پہلی بارپٹرول سے بھی مہنگاہوگا،نئی قیمتوں کانوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ فوٹو: فائل

پٹرول اور سی این جی کی قیمتوں میں کمی اور دیگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

نئی قیمتوںکا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے جن کا اطلاق آج (پیر) سے ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطا بق پٹرول کی قیمت میں 2.09 روپے فی لیٹرکمی سے اب اسکی نئی قیمت 103.40 روپے، لائٹ ڈیزل 1.23 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے سے اس کی نئی قیمت 97.93 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 3.16 روپے مہنگاہونے سے اس کی نئی قیمت113.62 روپے، مٹی کاتیل 1.92 روپے فی لیٹرمہنگاہونے سے اسکی نئی قیمت 103.87 روپے اور ایچ اوبی سی 2.95 روپے اضافے سے اس کی نئی قیمت 134.39 روپے فی لیٹرہوگی۔

مٹی کا تیل ملکی تاریخ میںپہلی بارپٹرول کی قیمت سے بھی تجاوزکرگیاہے۔ریجن ون میں سی این جی1.92 روپے کم ہونے سے اب اس کی نئی قیمت 94.66 روپے اور ریجن ٹو میں 1.74 روپے کمی سے اس کی نئی قیمت86.48 روپے فی کلوگرام ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں