پیپلز پارٹی پر بلاول جتنا حق ہمارا بھی ہے علی موسیٰ

پارٹی چھوڑ کر جانے والے نہیں،خط لکھنے کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں.


Online October 15, 2012
میرا معاملہ عدالت میں ہے ،حکومت کوئی مداخلت نہیں کر سکتی،خصوصی گفتگو۔ فوٹو: آئی این پی/فائل

سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے چھوٹے بیٹے علی موسیٰ گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پر جتنا حق بلاول بھٹوکا ہے اتنا ہی ہمارا بھی ہے۔

پارٹی چھوڑ کر کہیں جانے والے نہیں، سوئس حکام کو خط نہ لکھنے کا فیصلہ پارٹی کا تھا، اب لکھنے کا فیصلہ بھی پارٹی کاہے، دونوں فیصلوں کو تسلیم کرتے ہیں۔ آن لائن سے خصوصی گفتگو میںانھوں نے کہا کہ صدرآصف زرداری سے والد صاحب کی ملاقات معمول کے مطابق تھی، اس میں میرے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔

انھوں نے کہا کہ میرا معاملہ اس وقت عدالت میں ہے اور عدالت کے معاملات میں حکومت کوئی مداخلت نہیں کر سکتی۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے خاندان کے متعلق پارٹی چھوڑنے کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ہے، ہم پیپلز پارٹی کا حصہ ہیں اور رہیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں