لندن ميں گوگل كے ہيڈ كوارٹر كے باہر ہزاروں مسلمانوں كا احتجاجی مظاہرہ

اس مظاہرے ميں 10 ہزار سے زائد افراد نے شركت كی


APP October 15, 2012
اس مظاہرے ميں 10 ہزار سے زائد افراد نے شركت كی. فوٹو: فائل

امريكا ميں بننے والی گستاخانہ فلم كے خلاف برطانيہ كے دارالحكومت لندن ميں انٹرنيٹ سرچ انجن گوگل كے ہيڈ كوارٹر كے باہر ہزاروں مسلمانوں نے احتجاجی مظاہرہ كيا۔


ميڈيا رپورٹس كے مطابق اس مظاہرے ميں 10 ہزار سے زائد افراد نے شركت كی جس کا اہتمام مسلم ايكشن فورم نے كيا تھا۔ مظاہرين نے بڑے بڑے پلے كارڈز اور بينرز اٹھا ركھے تھے جن پر يوٹيوب سے گستاخانہ مواد كو ہٹانے كے مطالبات درج تھے۔


مسلم ايكشن فورم كے ايک عہديدار نے کہا كہ اس كے بعد دنيا بھر ميں گوگل اور يوٹيوب كے دفاتر كے باہر مظاہرے كیے جائيں گے اور يہ مظاہرے اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک يوٹيوب سے گستاخانہ مواد كو ہٹايا نہيں جاتا۔ انہوں نے كہا كہ گستاخانہ فلم كو آزادی اظہار رائے قرار دينا قابل مذمت ہے اور مسلمان نبی کریمﷺ كی شان ميں گستاخی كو كسی صورت برداشت نہيں كريں گے۔


مظاہرے كے موقع پر سيكورٹی كے سخت انتظامات كیے گئے تھے تاہم اس دوران كوئی ناخوشگوار واقعہ پيش نہيں آيا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں