گلبرگ ٹاؤن لیڈی ہیلتھ ورکر کے بچے کا اغوا ڈرامہ نکلا پولیو مہم متاثر

لیڈی ہیلتھ ورکرکا بچے کے اغوا کا جھوٹ کھل گیا


Staff Reporter October 16, 2012
لیڈی ہیلتھ ورکر کا دعویٰ ہے کہ اس کے بیٹے کواغوا کیا گیا تھا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ اس کا بیٹا اتوار کی شب خود گھر پہنچ گیا۔ فوٹو: فائل

لیڈی ہیلتھ ورکر کے بچے کا اغوا ڈرامہ نکلا،گلبرگ ٹائون میں پولیو مہم کے پہلے دن ویکسینٹروں نے مہم کا بائیکاٹ کیا۔

جس کی وجہ سے ساڑھے 7ہزار بچے پولیو وائرس کے حفاظتی قطروں سے محروم ہوگئے، گلبرگ ٹائون میں کام کرنے والی ایک ویکسینیٹر نے پولیو مہم سے چند دن قبل اپنے بیٹے کے اغوا کی اطلاع محکمے کے وزیر سمیت دیگر متعلقہ حکام کو دی تھی جس پر وزیر صحت نے متعلقہ حکام کو اس کے بیٹے کی بازیابی کے لیے فوری اقدامات کی ہدایات دیں ،تاہم لیڈی ہیلتھ ورکر کی جانب سے یہ بیان سامنے آیا کہ بیٹے کو بازیاب نہیں کرایا گیا تو پیر سے شروع کی جانے والی پولیو مہم کا بائیکاٹ کیا جائے گا، لیڈی ہیلتھ ورکرکا بچے کے اغوا کا جھوٹ اس وقت کھل گیا جب اس کا بچہ اتوار کی شب اچانک گھر پہنچ گیا۔

لیڈی ہیلتھ ورکر کا دعویٰ ہے کہ اس کے بیٹے کواغوا کیا گیا تھا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ اس کا بیٹا اتوار کی شب خود گھر پہنچ گیا ، وہ اس سے قبل بھی متعدد بار گھر سے جا چکا ہے لیکن خودگھر واپس آجاتا ہے ، تفصیلات کے مطابق گلبرگ ٹاؤن کی ویکسینٹر آصفہ نے پولیو مہم سے چند روز قبل دعوی کیا تھا کہ اس کے بیٹے کو اغوا کرلیا گیا ہے مذکورہ ویکسینیٹر نے اس واقعے کی اطلاع وزیرصحت ڈاکٹر صغیر احمدکو بھی دی جس پر وزیر صحت متعلقہ پولیس حکام کو ہدایت دی تھی کہ بچے کی بازیابی کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں۔

اس دوران مذکورہ ویکسینیٹرسمیت دیگر نے دھمکی دی کہ اگر مذکورہ ویکسینیٹر کے بچے کو بازیاب نہیں کرایا تو پیر سے شروع کی جانے والی انسداد پولیومہم کا گلبرگ ٹاؤن میں مکمل بائیکاٹ کیاجائے گا اتوار کو گلبرگ ٹاؤن میں بائیکاٹ کی اطلاعات تمام ویکسینٹروں کو دیدی گئی جس کی وجہ سے پیرسے شروع ہونے والی پولیومہم کا گلبرگ ٹاؤن میں مکمل بائیکاٹ کیا گیا لیکن پولیس کا کہنا تھا کہ مذکورہ ویکسینٹرکا 13سالہ زین العابدین ولد مشکورکے اغوا کی ایف آئی آر تھانہ گلبرگ میں درج کروائی تھی تاہم بچے کے اغوا کے ڈرامے کا ڈراپ سین اسوقت ختم ہوا جب اس کا بچہ اتوارکی شب خودگھر واپس آگیا،پولیس کے مطابق 13 سالہ زین العابدین ماموں کی ڈانٹ کی وجہ سے ناراض ہوکر گھر سے بھاگ گیا تھا،اب واپس آگیا ہے۔

بچے کی اغوا کی ایف آئی آربھی تھانے میں درج تھی۔،پولیس کاکہنا ہے کہ بچے کی ماں زین العابدین کے اغوا کا ڈرامہ رچاکر فوائد حاصل کرنا چاہتی تھی تاہم بچہ گھر آنے کے بعد ڈرامے کا پول کھل گیا،دوسری جانب بچے کے اغوا کے کو بنیاد بنا کرلیڈی ہیلتھ ورکرز کی جانب سے گلبرگ ٹائون میں 3روزہ قومی انسداد پولیو مہم کا بائیکاٹ کیا گیاجس کے نتیجے میں مہم کے پہلے روزگلبرگ ٹائون کے ساڑھے 7ہزار بچے پولیو کے حفاظتی قطرے پینے سے محروم ہوگئے ،اس حوالے سے گلبرگ کی ٹائون ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرشہناز نے کہا کہ ویکسی نیٹرز آصفہ کے بچے کے اغوا کا معمہ حل ہوگیا ہے،ویکسینٹر آصفہ کا کہنا ہے کہ یہ سراسرغلط ہے کہ بیٹا ماموں کے گھرپرموجودتھا بلکہ ان کے بیٹے کو اغوا کیاگیاتھاجس کوچند روزسہراب گوٹھ میں نامعلوم مقام پر قید رکھا گیا اور پیرکی شپ 12بجے سہراب گوٹھ کے علاقے سے ملاجسے اس کے ماموں کے ذریعے گھر لے آئے ہیں۔

ٹی پی او گلبرگ ٹائون عامر فاروقی کے مطابق فیڈرل بی صنعتی ایریا بلاک 22 میں واقع شفیق کالونی میں قائم گورنمنٹ ڈسپینسری کی ویکسی نیٹر اور انسداد پولیو مہم کی انچارج سید آصفہ اسد کا مبینہ طور پر اغوا ہونے والا بیٹا 12سالہ سید زین العابدین خود گھر آگیا ہے،انھوں نے بتایا کہ انسداد پولیو مہم کی انچارج سید آصفہ اسدکے خدشات بلا جواز تھے ان کے بیٹے کو کسی نے اغوا نہیں کیا تھا بلکہ ان کا بیٹا اتوار اور پیر کی درمیانی شب خود ہی گھر واپس آگیا ہے ، عامر فاروقی نے بتایا کہ سید آصفہ اسد کا بیٹا والدہ کو بتائے بغیر اپنے ماموں کے گھر چلا گیا تھا اور کچھ دن بعد خود ہی آگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں