سونے کی قیمت200روپے گھٹ کر45ہزار300 روپے تولہ ہوگئی

چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے630 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے540 روپے پرمستحکم رہی ہے۔


Business Reporter July 03, 2015
چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے630 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے540 روپے پرمستحکم رہی ہے۔فوٹو: فائل

SWAT: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت9 ڈالر کی کمی سے1163 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب200 روپے اور172 روپے کی کمی واقع ہوئی ۔

جسکے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر45300روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر38828 روپے ہوگئی تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے630 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے540 روپے پرمستحکم رہی ہے۔