رحمن ملک سمیت154 ارکان پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلیوں کی رکنیت معطل

اپنے اور اہلخانہ کے اثاثوں کے گوشوارے جمع نہ کرانے پرالیکشن کمیشن کا اقدام،تمام ارکان کوکام سے روک دیا گیا


News Agencies October 16, 2012
معطل ارکان میںسینیٹ کے8،قومی اسمبلی31،پنجاب82،سندھ14،خیبرپختونخوا 16اور بلوچستان کے 3ارکان شامل۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اثاثوں کے گوشوارے جمع نہ کرانے پروفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک ، عبدالقادرگیلانی، علی موسیٰ گیلانی اوروزیر مملکت ملک عظمت سمیت 154 اراکین پارلیمنٹ اورصوبائی اسمبلیوں کی رکنیت معطل کر تے ہوئے تمام ارکان کوکام سے روک دیا۔

الیکشن کمیشن نے جن ارکان کی رکنیت معطل کی ہے ان میں قومی اسمبلی کے 31 اور سینیٹ کے 8 اراکین شامل ہیں جبکہ پنجاب اسمبلی کے 82، سندھ اسمبلی کے 14، خیبرپختونخوا اسمبلی کے 16 اور بلوچستان اسمبلی کے 3 اراکین کی بھی رکنیت معطل کی گئی ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق اثاثوں کے گوشوارے جمع نہ کرانے پر منظوروٹو،کشمالہ طارق،عابد شیر علی اوراویس لغاری کی بھی رکنیت معطل کی گئی ہے۔ معطل ارکان کمیشن کی طرف سے مقررہ مدت اور اس کے بعد 15 اکتوبرتک اپنے اور اپنے زیرکفالت افراد کے اثاثوں کے گوشوارے جمع نہیں کرا سکے تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں