نفیسہ شاہ کے جلسے میں فائرنگ کرنیوالا مولوی عزیز بہاولپور سے گرفتار

ملزم کو ٹیلیفون کالز ٹریس کرکے ٹبہ بدر شیر سے گرفتارکیا، اسلحہ برآمد، سرکی قیمت 25 لاکھ تھی


Numainda Express October 16, 2012
بہاول پور پولیس نے ملزم کو ڈی پی او خیر پورکے حوالے کردیا،انعام دیاجائے گا۔ فوٹو: فائل

خیر پور میرس میں پیپلز پارٹی کی نفیسہ شاہ کے جلسے میں فائرنگ کر کے 6 افراد کو ہلاک اور 18 افراد کو زخمی کرنے والا کالعدم تنظیم کا رکن مولوی عزیز اللہ عرف کفن کو تھانہ بغداد الجدید پولیس نے گرفتار کرلیا۔

اس کے سر پر 25 لاکھ روپے کا انعام تھا۔مقامی پولیس کو اطلاع ملی کہ ملزم بہاول پور میں روپوش ہے، ایس ایچ او تھانہ بغداد عامر غوری کی سربراہی میں سپیشل ٹیم نے فون کالز کو ٹریس کرتے ہوئے اسے ٹبہ بدر شیر سے گرفتار اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔ بہاول پور پولیس نے ملزم کو ڈی پی او خیر پورکے حوالہ کر دیا، ڈی پی او بہاول پور نے بتایا کہ ان کی بنائی ہوئی ٹیم نے بڑی جانفشانی سے کام کیا ہے ،ان کے لیے انعام کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے