الیکشن کمیشن کے زیر اہتمام کل قومی ووٹرز ڈے منایا جائیگا

12کروڑ موبائل سمز پر پیغام بھیجے جائینگے،ووٹرز ٹرن آئوٹ88فیصد تک بڑھانے کا ہدف مقرر


October 16, 2012
فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن کے زیر اہتمام کل ( بدھ کو) قومی ووٹرز ڈے منایا جائے گا۔

جبکہ الیکشن کمیشن کی طرف سے عوام میں ووٹ کا شعور اجاگر کرنے کے لیے مہم بھی جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں17 اکتوبر کو ووٹرز کے قومی دن کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے ایڈیشنل سیکریٹری افضل خان نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ ساڑھے آٹھ کر وڑ ووٹرز کی لسٹ تیار ہے اور عام انتخابات تک ووٹرز کی تعداد 9 کروڑ ہو جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ ووٹرز کے قومی دن کا مقصد عوام میں شعور اجاگر کرنا ہے اور اس دن کے حوالے سے ملک بھر میں 12کروڑ موبائل فون سمز پر بھی پیغام بھیجے جائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ ووٹرز ٹرن آئوٹ 44 سے 88 فیصد تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ دوسری طرف ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے صوبائی الیکشن کمیشن کے زیر اہتمام مال روڈ،لاہور پر آگاہی واک کی گئی جس میں شرکا نے قومی ووٹرز ڈے کے حوالے سے پلے کارڈ ز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں