’’بجرنگی بھائی جان ‘‘کی کہانی اورمیوزک شائقین کومتاثر کریگا ساجد واجد

فلموں کی کامیابی میں میوزک اہم کردار اداکرتا ہے،اس فلم کی موسیقی پر بہت محنت کی ہے، ساجد واجد


Qaiser Iftikhar July 10, 2015
خوش قسمتی ہے کہ سلمان بھائی اپنی فلموں کے میوزک کے لیے ہمیں ہی ترجیح دیتے ہیں، ساجد واجد۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: بالی وڈ فلموں میں میوزک دینے والی موسیقارجوڑی ساجد واجد نے کہا ہے کہ ''بجرنگی بھائی جان '' میں سلمان خان کی جانداراداکاری، کہانی اورمیوزک شائقین فلم کوبہت متاثر کرے گا۔

فلم کے میوزک پرہمیشہ کی طرح ہم نے بہت محنت کی ہے اور اسی لیے بھارتی میوزک چینلز چارٹ پرفلم کا میوزک نمایاں ہے۔ ان خیالات کااظہارساجد ، واجد نے گزشتہ روز ''ایکسپریس''سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ بالی وڈ میں سلمان خان کا نام کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتا ہے لیکن خوش قسمتی سے سلمان بھائی اپنی فلموں کے میوزک کے لیے ہمیں ہی ترجیح دیتے ہیں۔

گزشتہ چندبرسوں کے دوران ان کی فلموں نے جس طرح کی بلاک باسٹرکامیابی حاصل کی ہے، اس میں ان کی بہترین ایکٹنگ کے ساتھ ساتھ ہمارے میوزک کا بھی کرداربہت اہم رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بالی وڈ فلموں کی دنیا بھرمیں کامیابی میں میوزک کا کرداربہت نمایاں رہاہے۔ اسی لیے سلمان خان سمیت بالی وڈ کے دیگربڑے اسٹارز فلم کے میوزک پرخاص توجہ دیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بھی جب کسی فلم کامیوزک تیارکرتے ہیں توہماری کوشش رہتی ہے کہ ہم اس کوکمرشل طورپرمدنظررکھتے ہوئے تیارکریں۔