وہاب ریاض سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے دستبردار ہوگئے

سینئر پیسر انٹرنیشنل کرکٹ کیلیے میدان میں اترنے سے پہلے فٹنس پر مزید کام کریں گے


Sports Reporter July 25, 2015
سینئر پیسر انٹرنیشنل کرکٹ کیلیے میدان میں اترنے سے پہلے فٹنس پر مزید کام کریں گے فوٹو: فائل

وہاب ریاض سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے دستبردار ہوگئے، یوں ضیا الحق کی قسمت کھل اٹھی، ٹیسٹ کے دوران ہاتھ فریکچر ہونے کے بعد وطن واپس آنے والے سینئر فاسٹ بولر تیزی سے روبصحت ہیں، انھوں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ بھی شروع کردی تھی۔

میچ فٹنس کا حتمی جائزہ لینے کے بعد ہی انھیں یا متبادل نوجوان پیسر ضیاالحق کو کولمبو روانہ کرنے کا فیصلہ کیا جانا تھا، جمعے کو پی سی بی کی پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ وہاب ریاض انٹرنیشنل کرکٹ کیلیے میدان میں اترنے سے پہلے اپنی فٹنس پر مزید کام کرنا چاہتے ہیں۔

اس لیے انھوں نے خود ہی سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے دستبرداری کا اعلان کردیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ پیسر کو بولنگ کرتے ہوئے بازو میں کھچاؤ محسوس ہوا تھا،اس وجہ سے انھوں نے کسی جلد بازی سے گریز کرتے ہوئے ضیاالحق کے ڈیبیو کیلیے راستہ کھلا چھوڑ دینا ہی مناسب سمجھا۔

مقبول خبریں