پاکستان میں حالیہ پولیو مہم کے دوران 1 ملین بچے پولیو ڈراپس سے محروم رہ گئے

پولیو مہم کے دوران 32 ملین میں سے 998569 بچوں کو پولیو ڈراپس نہیں پلائے جا سکے۔


AFP October 17, 2012
پاکستان میں اس سال کے دوران پولیو کے 30 کیسز سامنے آئے جن میں سے 22 قبائلی علاقوں میں رپورٹ ہوئے۔ فوٹو: فائل

KARACHI: پاکستان میں حالیہ پولیو مہم کے دوران 1 ملین بچوں کو پولیو ڈراپس نہیں پلائے جا سکے۔

اے ایف پی کو حاصل شدہ ڈیٹا کے مطابق پاکستان کی حکومت اور عالمی ادارہ صحت کے تحت چلائی جانے والی پولیو مہم کے دوران 32 ملین میں سے 998569 بچوں کو پولیو ڈراپس نہیں پلائے جا سکے۔


حکومت پاکستان کے محمکہ صحت کے حکام نے کہا ہے کہ 1 ملین بچوں کو پولیو ڈراپس نہ دئے جانے کی وجوہات میں بلوچستان میں جاری امن وامان کی خراب صورتحال اور سندھ میں آئے سیلاب کی وجہ سے آمدورفت میں حائل مشکلات شامل ہیں۔

حکام نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں مقیم شہریوں کی اکثریت پولیو مہم کو شک کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

واضح رہے کہ منگل کو کوئٹہ کے علاقے کلی جیومیں پولیومہم کے ایک اہلکار کو گولی مار کے قتل کر دیا گیا تھا۔

پاکستان میں اس سال کے دوران پولیو کے 30 کیسز سامنے آئے جن میں سے 22 قبائلی علاقوں میں رپورٹ ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں