روئی کی عالمی کھپت 5 سال میں پہلی بار پیداوار سے بڑھنے کا امکان

پیداوار 9 فیصد کمی سے 23.8 ملین، کھپت 2 فیصد اضافے سے 24.9 ملین ٹن رہنے کی توقع


Business Reporter August 05, 2015
پیداوار 9 فیصد کمی سے 23.8 ملین، کھپت 2 فیصد اضافے سے 24.9 ملین ٹن رہنے کی توقع ۔ فوٹو : فائل

روئی کی کھپت گزشتہ 5 سال میں پہلی بار سال2015-16 کے دوران پیداوارکی نسبت زائد ہونے کا امکان ہے۔

انٹرنیشنل کاٹن ایڈوائزری کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق سال 2015-16 کے دوران کپاس کی عالمی پیداوار9فیصد کمی سے 23.8 ملین ٹن اور کھپت 2 فیصد کے سال بہ سال اضافے سے24.9ملین ٹن رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2015-16 کے دوران کپاس کی پیداوار میں سب سے زیادہ کمی چین میں 16فیصد جبکہ بھارت میں 2 فیصد متوقع ہے جبکہ دنیا بھرمیں کاٹن ایئر 2015-16 کے اختتام پراینڈنگ اسٹاکس کاتخمینہ 21 ملین ٹن لگایا گیاہے جو 2014-15کے مقابلے میں 5فیصد کم ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے2014-15کے دوران کسانوں سے 15 لاکھ ٹن روئی خریدی تھی جس میں سے اب تک 6لاکھ 50 ہزارٹن فروخت کی جاچکی ہے جبکہ چین نے بھی اپنے ذخائرسے فروخت شروع کر دی ہے اورجولائی کے آخر تک 40 ہزار ٹن سے زائد فروخت کی جاچکی ہے۔