اکائونٹس آڈٹ سروسز ملازمین کا احتجاجی تحریک کا اعلان

وفاقی حکومت اور وزارت خزانہ 4 ماہ سے جائز مطالبات منظور نہیںکررہی،مقررین.


Staff Reporter October 18, 2012
وفاقی حکومت اور وزارت خزانہ 4 ماہ سے جائز مطالبات منظور نہیںکررہی،مقررین. فوٹو: فائل

GHAZI: پاکستان اکائونٹسں اینڈ آڈٹ سروسز کے ملازمین نے وفاقی حکومت کو متنبہ کیاہے کہ اگر15روزمیں ہمارے آڈٹ الائونس کی منظوری نہیںدی گئی۔

توملک بھر کے حکومتی مالیاتی اداروں میں غیرمعینہ مدت تک کیلیے ہڑتال اورتالابندی کی جائیگی ، اسںکا اعلان منگل کو اکاونٹنٹ جنرل آفسں سندھ میں سپریم کونسل آف پاکستان اکائونٹسںاینڈآڈٹ سروسزکے رہنمائوں جمیل الرحمن، ضیا الحق اورطارق ارشد نے ملازمین کے احتجاجی جلسے سے خطاب میں کیا۔

ان رہنمائوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اور وزارت خزانہ 4 ماہ سے ہمارے جائز مطالبات منظور نہیںکررہی ہے، حکومت بتائے کہ کیا ہم وفاقی ملازمین نہیں ہیں، رہنمائوںنے کہاکہ ہمارے ساتھ سوتیلی ماںکاسلوک کیا جا رہا ہے، حکومت آڈٹ الائونس سمیت دیگر مطالبات منظور کرے ورنہ عید کے بعد احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔