شام باغیوں نے فوجی ہیلی کاپٹر تباہ کردیا مزید 79 افراد ہلاک

ہیلی کاپٹر کو مرت النعمان میں تباہ کیا گیا، مرنے والوں میں27 شہری، 36 فوجی اور 16 باغی شامل۔


AFP October 18, 2012
ہیلی کاپٹر کو مرت النعمان میں تباہ کیا گیا، مرنے والوں میں27 شہری، 36 فوجی اور 16 باغی شامل،اپوزیشن کا بشارالاسد کیخلاف جدوجہد پر اتفاق. فوٹو: رائٹرز

شام کی سرکاری فوج اورباغیوںمیںشدیدجھڑپیں جاری ہیں جبکہ باغیوں نے حلب کے اہم قصبے مرت النعمان میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر تباہ کردیا ہے۔

گزشتہ روز مزید 79 افراد مارے گئے، ذرائع ابلاغ کے مطابق سرکاری فوج حلب کے اہم قصبے مرت النعمان پر قبضے کیلئے باغیوں پر شدید بمباری کررہی ہے، فورسز حلب سے دمشق جانے والی اہم شاہراہ پر باغیوں کا قبضہ چھڑانے کیلئے بھی باغیوں کے خلاف آپریشن کررہی ہے اور دمشق کے نواح میں بھی بمباری کی، پورے ملک میں گزشتہ روز مزید 79 افراد مارے گئے جن میں 27 شہری، 36 فوجی اور 16 باغی شامل ہیں۔

شام میں حقوقِ انسانی کی خلاف ورزیوں پر نظر رکھنے والے اقوامِ متحدہ کے ایک کمیشن نے خبردار کیا ہے کہ شامی حکومت اور باغیوں کے مابین تنازع میں غیر ملکی اسلامی شدت پسندوں کا کردار خطرناک رخ اختیار کرتا جا رہا ہے۔ دوسری طرف شام کیلئے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے لخدار براہیمی نے کہا کہ اگر شام کا مسئلہ حل نہ ہوا تو پورے علاقے میں حالات خراب ہوسکتے ہیں۔ اے پی پی کے مطابق شامی اپوزیشن نے صدر بشارالاسد کے خلاف مشترکہ جدوجہد پر اتفاق کیا ہے۔ اس اتفاق رائے کیلئے غیرملکی قوتوں کا دبائو ہے جس میں ترقی اور قطر اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔