پاکستان نے ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکی نہیں دی بھارت قیاس آرائیوں سے کام نہ لے امریکا

ایسا کوئی بیان پاکستان کی جانب سے نہیں دیکھا، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا بھارتی صحافی کے سوال پرجواب


News Agencies August 29, 2015
خطے میں پا ئیدارامن اوردیرینہ مسائل کیلیے دونوں ممالک کومذاکرات کاراستہ اپنانا ہوگا، جان کربی،پریس بریفنگ فوٹو : فائل

امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا،بھارت ایٹمی ہتھیاروں کے ممکنہ استعمال کے بارے میں قیاس آرائیوں سے کا م نہ لے اس سے کشیدگی کم نہیں ہوگی، خطے میں پا ئیدارامن کے لیے دونوں ممالک کومذاکرات کاراستہ اپناناہوگا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ پاکستان اوربھارت مذاکرات کے ذریعے اپنے دیرینہ مسائل حل کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیرخارجہ جان کیری بار باردونوں ملکوں پرمذاکرات جاری رکھنے کے لیے زوردیتے رہے ہیں۔

بھارتی صحافی کی جانب سے ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی کے سوال پرجان کربی نے کہا کہ انھوں نے پاکستان کی جانب سے ایسا کوئی بیان نہیں دیکھا۔پاکستان اور بھارت کومذاکرات کا راستہ اپنانا چاہیے۔ دوسری جانب امریکا نے پاکستان سمیت دیگر ممالک پر بھی زور دیا کہ جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ سے اجتناب برتا جائے۔

مقبول خبریں