اسٹیٹ بینک کا پاور پلانٹس لگانے کیلیے ڈیڑھ ارب روپے قرض دینے کا اعلان

50لاکھ ڈالر کی برآمدات کرنیوالے ایکسپورٹرزبھی یہ سہولت حاصل کرسکیں گے، اعلامیہ


Business Reporter September 17, 2015
طویل مدتی قرض کی سہولت صنعتکاروں کوتوانائی ضروریات پوری کرنے کیلیے دی گئی،علامیہ فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک نے بجلی گھروں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کیلیے ڈیڑھ ارب قرض کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق ایکسپورٹرز پاور پلانٹ لگانے کے لیے بینکوں سے ڈیڑھ ارب روپے تک قرض لے سکتے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق طویل مدتی قرض کی سہولت اس لیے دی گئی ہے کہ صنعتکار اپنی توانائی کی ضروریات پوری کرسکیں ۔اعلامیے کے مطابق مصنوعات برآمد کرنے والی کمپنیاں الگ سے بنائی گئی پاور کمپنیوں کے لیے بینک سے قرض لے سکتی ہیں لیکن اس کے لیے شرط ہے کہ کراچی کے ایکسپورٹرز پلانٹس سے پیدا ہونے والی کم سے کم 70 فیصد بجلی برآمد ہونے والی اشیا کی تیاری میں استعمال کریں۔

اس کے علاوہ جنریٹرز کی درآمد پر صنعتوں کو اسٹیٹ بینک نے پہلے ہی سے طویل مدتی قرض کی سہولت دے رکھی ہے، بینک ان ایکسپورٹرز کو پاور کمپنیاں قائم کرنے کے لیے فنڈز فراہم کریں گے جو سالانہ کم سے کم 50 لاکھ ڈالر مالیت کی ایکسپورٹس کرتے ہوں۔