بجلی منقطع کرنے پر مشتعل افراد کاحیسکو دفتر پر حملہ

توڑ پھوڑ ، مقدمہ درج کرا دیا ، واجبات کی وصولی مہم جاری رہے گی، حیسکو ترجمان.


Numainda Express October 21, 2012
توڑ پھوڑ ، مقدمہ درج کرا دیا ، واجبات کی وصولی مہم جاری رہے گی، حیسکو ترجمان. فوٹو: فائل

حیسکو ترجمان کے مطابق نادہندگان سے واجبات کی وصولی مہم جاری ہے۔

جس کی وجہ سے ہفتے کے روز نامعلوم افراد نے حیسکو آپریشن سب ڈویژن سٹیزن کالونی کے دفتر میں گھس کر ڈیوٹی پر موجود عملے پر تشدد کیا اور دفتر میں توڑ پھوڑ کی اور املاک کو نقصان پہنچایا ۔ ایس ڈی او آپریشن سب ڈویژن سٹیزن کالونی عبد السمیع شیخ نے بتایا کہ انہوں نے گاؤں شورا گوٹھ، چنڈ گوٹھ اور پٹھان گوٹھ کی بجلی 25 لاکھ سے زائد کی عدم ادائیگی پر منقطع کی ہے۔

جس کے خلاف مشتعل افراد نے ان کے دفتر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی۔ واقعہ کا مقدمہ ایس ڈی او عبدالسمیع شیخ کی مدعیت میں بلدیہ تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرو ا دیا گیا۔

مقبول خبریں