ٹنڈوالٰہیار مویشی منڈی میں دعوئوں کے برعکس سہولتوں کا فقدان

پانی تک دستیاب نہیں، جرائم پیشہ افراد کا راج، خریدار اور بیوپاری خوف و ہراس کا شکار.


Nama Nigar October 21, 2012
پانی تک دستیاب نہیں، جرائم پیشہ افراد کا راج، خریدار اور بیوپاری خوف و ہراس کا شکار. فوٹو: فائل

ٹنڈوالٰہیار میں عید قربان کے موقع پر لگائی گئی مویشی منڈی میں سہولتوں کا فقدان، منڈی میں جرائم پیشہ افراد کا راج، خریدار اور بیوپاری خوف و ہراس میں مبتلا۔

تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالٰہیار بائی پاس پر لگائی گئی مویشی منڈی کا ٹھیکہ45 لاکھ روپے میں دیا گیا تھا، ٹھکیدار نے منڈی میں ہر قسم کی سہولتیں فراہم کرنے کے اشتہارات اخبارات میں شائع کروائے لیکن اس کے برعکس منڈی میں سہولتوں کا فقدان ہے، تاجروں کو جانوروں کے لیے خیمے اور پینے کا پانی بھی میسر نہیں جبکہ حفاظتی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے جرائم پیشہ افراد منڈی میں دندناتے پھر تے ہیں۔

مقبول خبریں