زمین کا تنازع زمیندار نے ہاری کے گلے میں چھری پھیر دی

اکرم راجپوت موقع پر ہی جاں بحق، ملزم گرفتار، ٹریفک حادثے میں نوجوان ہلاک، 2زخمی.


Nama Nigar October 21, 2012
اکرم راجپوت موقع پر ہی جاں بحق، ملزم گرفتار، ٹریفک حادثے میں نوجوان ہلاک، 2زخمی. فوٹو : فائل

مختلف حادثات و واقعات میں 2افراد جاں بحق جبکہ 2زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اڈیرولال تھانے کی حدود میں زمیندار ندیم خانزادہ نے زمین کے تنازع پر اپنے ہاری اکرم راجپوت کے گلے میں چھری پھیر دی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ دوسرا واقعہ چمبڑ تھانے کی حدود میں پیش کر دیا جہاں شوگر مل کے نزدیک دو موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے باعث 20سالہ شعیب موقع پر ہی جاں بحق جبکہ عبدالجبار ڈیشک اور عاشق حسین ڈیشک شدید زخمی ہوگئے۔

مقبول خبریں