ورکنگ باؤنڈری پر دیوار کیخلاف پاکستان کا سلامتی کونسل کو خط

دیوار کی تعمیر کشمیری عوام کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کی زمینی حقائق پر اثر انداز ہوگی، ملیحہ لودھی


News Agencies/Monitoring Desk September 28, 2015
بھارتی منصوبہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہو گی، تعمیر رکوائیں، ملیحہ لودھی۔ فوٹو: فائل

پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے سیالکوٹ کے قریب ورکنگ باؤنڈری پر بھارت کی طرف سے دیوار کی تعمیر کے منصوبے پر احتجاج کرتے ہوئے اس کو روکنے کی درخواست کی ہے۔

سلامتی کونسل کے صدر روسی سفیر برائے اقوام متحدہ ویتالی چرکن کے نام اپنے ایک خط میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ اس دیوار کی تعمیر کشمیری عوام کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کی زمینی حقائق پر اثر انداز ہوگی کیونکہ اس دیوار کی تعمیر سلامتی کونسل کی قراردادوں کی صریحاً خلاف ورزی ہو گی کیونکہ کوئی بھی فریق قراردادوں کی موجودگی میں متنازعہ علاقے جغرافیائی حیثیت تبدیل نہیں کر سکتا۔ انھوں نے خط میں ورکنگ باؤنڈری پر بھارت کی طرف سے 197کلو میٹر طویل 10 فٹ اونچی اور 135فٹ چوڑی دیوار کی تعمیر کے منصوبے سے سلامتی کونسل کے صدر کو آگاہ کرتے ہوئے پاکستان کا احتجاج ریکارڈ کروایا۔ علاوہ ازیں سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے ملیحہ لودھی کے ساتھ پریس بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان اپنے داخلی معاملات میں بھارتی مداخلت کا مسئلہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھرپور طریقہ سے اٹھائے گا۔

مقبول خبریں