مذہب اورانبیا کی توہین جرم قراردی جائےاسلامی نظریاتی کونسل

اظہاررائے کی آزادی اورتوہین جداامورہیں،عالمی برادری قوانین وضع کرے،اجلاس


Numainda Express October 23, 2012
قومی بچت اسکیم، پیمرا کے مسودہ قواعد،حج بانڈاوردیگرمسائل پرسفارشات منظور

اسلامی نظریاتی کونسل نے اسلام مخالف فلم کی بھرپورمذمت کرتے ہوئے قراردیاکہ حکومت کوعالمی برادری سے مطالبہ کرناچاہیے کہ وہ بین الاقوامی طورپرقانون وضع کرنے کیلیے اقدامات کرے۔

جسکی روسے کسی بھی عقیدے،مذہب،مقدس کتاب اورنبی یارسول کی توہین کوجرم قراردیاجائے۔اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس مولانا محمدجالندھری کی زیرصدارت ہواجس میںکہاگیاکہ اظہار رائے کی آزادی اورکسی مذہب کی توہین بالکل جداجدا امور ہیں،ثنا نیوزکے مطابق کونسل نے پیمراکے مسودہ قواعد وضوابط ،قومی بچت کی اسکیم ''حج بانڈ ''،پنجاب جانوروں کے ذبیحہ کنٹرول(ترمیمی) ایکٹ 2012ء ،خواتین کے محرم کے بغیر سفر حج اوردیگرمسائل پرسفارشات منظورکیں۔

مقبول خبریں