عوام متاثرین زلزلہ کی دل کھول کر مدد کریں عمران خان کی اپیل

متاثرین کی بحالی میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے، وزیراعلیٰ پرویز خٹک کو ہدایت


News Agencies October 29, 2015
متاثرین کی بحالی میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے،پرویز خٹک کو ہدایت،آج لاہور جائینگے۔ فوٹو: فائل

چیئرمین تحریک انصاف پاکستان عمران خان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ زلزلہ متاثرین کی دل کھول کر مدد کریں۔

ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں عمران خان کا کہنا تھا کہ زلزلہ سے متاثرہ خیبرپختونخوا کے دور دراز علاقوں میں متاثرین کو امداد کی شدید ضرورت ہے، عوام سے اپیل ہے کہ متاثرین زلزلہ کی امداد کریں تاکہ انھیں جد سے جلد شدید سردی سے بچایا جاسکے۔ دوسری جانب عمران خان نے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کو زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا دائر کار وسیع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرین کی امداد اور بحالی میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔ تحریک انصاف کے ٹائیگرز مصیبت کی اس گھڑی میں زلزلہ زدگان کی مدد کریں اور امدادی کاموں میں صوبائی حکومت کا ہاتھ بٹائیں۔

عمران خان نے وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سر گرمیوں سے متعلق معلومات لیں۔ عمران خان نے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا دائرہ کار وسیع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ کارکن گھروں سے نکلیں اور امدادی سرگرمیوں میں ہاتھ بٹائیں۔

مقبول خبریں