حسینہ معین نے خواتین کو جہدمسلسل کا شعوردیا مقررین

حسینہ معین کے اعزازمیںاعتراف کمال تقریب سے ساحرہ کاظمی،فاطمہ ثریا بجیا ودیگرکاخطاب۔


Cultural Reporter October 24, 2012
حسینہ معین کے اعزازمیںاعتراف کمال تقریب سے ساحرہ کاظمی،فاطمہ ثریا بجیا ودیگرکاخطاب. فوٹو: سمرا عامر

ٹیلی ویژن کی معروف ڈرامہ نگار حسینہ معین نے خواتین کے حقوق اور ان کی جدوجہدکو شاندار تحریر کے ذریعے اپنے ڈراموں میں پیش کیا۔

ان کا اس معاشرے پر احسان ہے کہ ان کی بدولت معاشرے میں سانس لے رہے ہیں،حسینہ معین نے خواتین کو جہدمسلسل کا شعوردیا،ہمارا معاشرہ خواتین کے بغیر ادھورا ہے ،خواتین کے بغیر یہ معاشرہ کیسے ترقی کرسکتا ہے،یہ بات صوبائی وزیر فیصل سبزواری نے آرٹس کونسل میں معروف ڈرامہ نگار حسینہ معین کے اعزاز میںاعتراف کمال کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

فاطمہ ثریا بجیا نے کہا کہ حسینہ معین نے اپنے ڈراموں میں اقدار کو مد نظر رکھتے ہوئے بہترین ڈرامے تحریر کیے بلاشبہ وہ ایک بہترین ڈرامہ نگار ہیں،قدسیہ اکبر نے کہا مجھے فخر ہے مجھے حسینہ معین جیسی دوست اورکلا س فیلو ملی، جس نے دنیا بھر میں عزت اور شہرت حاصل کی، ادکارہ سکینہ سموں نے کہا کہ حسینہ معین کے چند ڈراموںمیںمیں نے کام کیا،وہ بہت اچھا اور صاف ستھرا کام کرتی ہیں.

آج ایسے ڈراموں کی بہت ضرورت ہے، مصباح خالد نے کہا کہ مجھے ان کی دوستی پر فخر ہیں،ڈاکٹر فاطمہ حسن نے کہا کہ حسینہ معین کے ڈراموں میںعورت کو عزت اور وقار ملا، ٹیلی ویژن کی سابق پروڈیوسر اور فنکارہ ساحرہ کاظمی نے کہا کہ حسینہ معین کی تحریر میں حقیقت اور سچائی نظر آتی ہے وہ عورتوںاور مردوں کو برابر کے حقوق دینے کی بات کرتی رہی ہیں ،انھوں نے اپنے ڈراموں میں محبت اور پیار کو فروغ دیا، حسینہ معین نے کہا کہ میری زندگی میرے جیتے جاگتے اس تقریب کا انعقاد کیا گیا ورنہ عام طور سے دنیا سے رخصت ہونے کے بعد اس قسم کی تقاریب کا انعقاد کیا جاتا ہے.

میں نے اپنی تصویر آپ کے لفطوں میں دیکھی ہے، لفظ ہمیشہ دلوں کی ترجمانی کرتے ہیں، میں نے ہمیشہ لفظوں کے پل بنائے مجھ پر الزام ہے کہ میںخوابوں میں رہتی ہوں میں اپنے خواب کبھی ٹوٹنے نہیں دیتی دل چاہتا ہے کہ اپنی تحریروں سے ماحول بدل ڈالوں ،اس ملک کے رہنے والے بہت اچھے ہیںمیری سوچ کبھی منفی نہیں رہی ہمیشہ مثبت سوچ کے ساتھ لکھا ہے۔

مقبول خبریں