غلطیاں تسلیم کرتے ہیں لیکن آمریت کا بھی مقابلہ کیاشاہد خاقان

حالات روزبروزخرابی کی طرف بڑھ رہے ہیں،تجزیہ کارزاہد حسین ،لائیو ود طلعت میں گفتگو


Monitoring Desk/News Agencies/AFP October 24, 2012
حالات روزبروزخرابی کی طرف بڑھ رہے ہیں،تجزیہ کارزاہد حسین ،لائیو ود طلعت میں گفتگو، فوٹو : فائل

مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کوئی بھی سیاسی جماعت اس ملک کے حالات اکیلے ٹھیک نہیں کرسکتی، موجودہ خرابیاں پچاس سال پہلے ختم ہوجانی چاہئیں تھیں۔

مجبوری یہ ہے کہ اس وقت وہ لوگ برسراقتدار ہیں جو خود چوری میں ملوث ہیں۔پروگرام لائیو ود طلعت میں اینکر پرسن طلعت حسین سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ ملک کے صدر کا کسی پارٹی سے تعلق نہیں ہونا چاہیے ورنہ ملک کے حالات ایسے ہی رہیں گے۔ہم مانتے ہیں کہ ہم سے غلطیاں ہوئی ہیں لیکن ہم نے آمریت کا مقابلہ بھی کیا۔ پیپلزپارٹی کی رہنما پلوشے خان نے کہاکہ میں مانتی ہوں حکومت وہ کچھ ڈلیور نہیں کرسکی جو اس کی خواہش تھی، حکومت کو خرابیاں ورثے میں ملی تھیں ۔ہرمعاملے پر اتحادیوں کو ساتھ لیکر چلنا پڑتا ہے موجودہ حکومت کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں۔

پرفیکٹ الیکشن کیلیے چند جماعتیں مطالبہ کررہی ہیں لیکن پرفیکٹ ماحول تو کسی بھی جماعت کو کبھی بھی نہیں ملے گا۔ تحریک انصاف کے رہنما نادرلغاری نے کہاکہ آئندہ الیکشن اگر شفاف نہ ہوئے تو ملک کے مسائل وہیں کے وہیں رہیں گے۔ تجزیہ کار زاہد حسین نے کہاکہ حکومت عوام کو ڈلیور نہیں کرسکی، اگر اعداد و شمار کے مطابق بات کی جائے تو ملک کے حالات روزبروزخرابی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔