زرمبادلہ کے ذخائر2045 ارب ڈالرکی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

ایک ہفتے میں63.16کروڑکااضافہ،مرکزی بینک کے ذخائر65.41کروڑ ڈالر بڑھے


Business Reporter December 11, 2015
ورلڈبینک واے ڈی بی سے90کروڑملے،27کروڑڈالرکے قرضے اداکیے، ایس بی پی :فوٹو : فائل

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق 4دسمبر کوختم ہفتے میں زرمبادلہ ذخائر 63کروڑ16 لاکھ ڈالر اضافے سے ریکارڈ20 ارب 45کروڑ 9 لاکھ ڈالر ہوگئے۔ اس سے پہلے بلند ترین سطح ستمبر2015 میں 20 ارب 7 کروڑ 41 لاکھ ڈالر تھی۔ایک ہفتے میں مرکزی بینک کے ذخائر 65 کروڑ 41لاکھ بڑھ کر 15 ارب 44 کروڑ 14 لاکھ ڈالر جب کہ کمرشل بینکوں کے 2 کروڑ 25 لاکھ ڈالر کمی سے 5 ارب 95 لاکھ ڈالررہ گئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ذخائر میں اضافے کی اہم وجہ ملٹی لٹر اور بائی لٹر ذرائع سے آنے والی 91 کروڑ 80لاکھ ڈالر کی رقوم ہیں جن میں 50 کروڑ ورلڈ بینک جبکہ 40کروڑ ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) سے موصول ہوئے، اس دوران اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے قرضوں کی مد میں 27کروڑ ڈالر کی ادائیگی کی۔