گمیبیا کے صدر یحییٰ جامع نے ریاست کو اسلامی جمہوریہ قرار دے دیا

آئی این پی  اتوار 13 دسمبر 2015
شہریوں پرکسی مخصوص لباس کی پابندی عائد نہیں کی جائیگی اور دیگر مذاہب کے لوگوں کو بھی مکمل آزادی حاصل ہوگی، صدر گیمبیا

شہریوں پرکسی مخصوص لباس کی پابندی عائد نہیں کی جائیگی اور دیگر مذاہب کے لوگوں کو بھی مکمل آزادی حاصل ہوگی، صدر گیمبیا

بانجول:  افریقی ریاست گیمبیا کے صدر یحییٰ جامح نے مسلم اکثریت ہونے کے ناطے اپنے ملک کو اسلامی جمہوریہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے ریاست کے نوآبادیاتی ماضی سے چھٹکارا مل جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاستی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے صدر یحیٰ جامع کا کہنا تھا کہ اس اعلان سے گیمبیا کی ’’مذہبی شناخت اور اقدار‘‘ کا اظہار ہوتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس اعلان کے باعث شہریوں پر کسی مخصوص لباس کی پابندی عائد نہیں کی جائے گی اور دیگر مذاہب کے لوگوں کو بھی مکمل آزادی حاصل ہوگی۔

واضح رہے کہ گیمبیا میں 90 فیصد آبادی مسلمان ہے، ماضی میں برطانیہ کے نوآبادیاتی نظام کا حصہ رہنے والی اس ریاست کی معیشت کا زیادہ تر دارو مدار سیاحت پر ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔