آٹومیکنیکا شنگھائی نمائش میں پہلی بارٹی ڈیپ کی 4 کمپنیوں سمیت شرکت

بین الاقوامی سطح پرآٹو موٹیو سروس انڈسٹری کے لیے آٹو میکنیکاکے تجارتی میلے کو اہم برانڈ کے طور پرپہچانا جاتا ہے


Business Reporter December 14, 2015
بین الاقوامی سطح پرآٹو موٹیو سروس انڈسٹری کے لیے آٹو میکنیکاکے تجارتی میلے کو اہم برانڈ کے طور پرپہچانا جاتا ہےفوٹوَ فائل

میسے فرینکفرٹ کے تحت چین کے شہرشنگھائی میں منعقدہ بین الاقوامی ''آٹومیکنیکا شنگھائی'' نمائش میں پہلی مرتبہ ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نے 4 مقامی آٹوموبائل کمپنیوں کے ساتھ شرکت کی۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی سطح پرآٹو موٹیو سروس انڈسٹری کے لیے آٹو میکنیکاکے تجارتی میلے کو اہم برانڈ کے طور پرپہچانا جاتا ہے اور یہ بین الاقوامی تجارتی میلہ چین کے شہر شنگھائی میں 2 سے 5 دسمبر 2015 تک جاری رہا۔ آٹومیکنیکا شنگھائی نمائش نے او ای ایمز سمیت پوری آٹو موبائل کی صنعت کے تمام شعبوں کا احاطہ کیا، اس بین الاقوامی میلے میں 39 ممالک کے 5385 نمائش کنندگان نے حصہ لیا، یہ تعداد گزشتہ برس سے 10 فیصد زائد ہے۔ ٹی ڈی اے پی کے چھتری تلے آٹو میکینیکا شنگھائی میلے میں شرکت کرنے والی پاکستانی کمپنیوں میں اقصیٰ انجینئرنگ، انفینیٹی انجینئرنگ، میکاس انجینئرنگ اور راستگار انجینئرنگ شامل تھیں جبکہ پاکستان کی دارسن انڈسٹریز اس میلے میں گزشتہ 4 سال سے مستقل بنیادوں پر حصہ لیتی آرہی ہے، پاکستان آٹو اسپیئر پارٹس کے امپورٹرز اور ڈیلرز ایسوسی ایشن کے 40 سینئر ممبران پر مشتمل وفد نے بھی نمائش کا دورہ کیا ہے۔