مسلمان ممالک آپس میں تجارت کوفروغ دیں ملائیشیا

پاکستان کے ساتھ تجارتی روابط بڑھانے کے لیے ہر سطح پر اقدامات کیے جائیں گے، ہائی کمشنر


APP October 26, 2012
ہائی کمشنرکی راولپنڈی چیمبرآمد، ملائیشیا میں سنگل کنٹری نمائش کی دعوت دی۔ فوٹو: فائل

ملائیشیا کے ہائی کمشنر ڈاکٹر ہاسرل ثانی بن مجتبر نے کہا ہے کہ ملائیشیا پاکستان کے ساتھ اپنے تجارتی روابط کو مرکزی حیثیت دیتا ہے اور پاکستان کے ساتھ تجارتی روابط بڑھانے کیلیے ہر سطح پر اقدامات کیے جائیں گے۔

اب وقت آگیا ہے کہ اب مسلمان ممالک کو ایک دوسرے کے ساتھ تجارت بڑھانے چاہیے،راولپنڈی چیمبر کو ملائیشیا میں سنگل کنٹری نمائش کی دعوت دیتے ہیں اور ہر قسم کا تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے دوران تاجروں و صنعت کاروں کے ساتھ اظہار خیال کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر صدر چیمبر منظر خورشید شیخ، سینئر نائب صدرچوہدری پرویز احمد وڑائچ، نائب صدر چوہدری ندیم رائوف، اراکین مجلس عاملہ اور دیگر ممبران بھی موجود تھے۔

ہائی کمشز نے کہاکہ پاکستانی آم اور باسمتی چاول کی ملائیشیا میں بہت طلب ہے، پاکستانی ایکسپورٹرز کو اس ضمن میں ہر ممکن سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان ملائیشیا بزنس فورم کا انعقاد جلد کیا جائے گا جس میں پاکستانی بزنس کمیونٹی کو نمائندگی دی جائے گی۔ ہائی کمشنر نے پاکستانی ہنرمندافرادی قوت کو ملائیشیا میں مزید مواقع فراہم کرنے کو بھی ترجیح دینے کیلیے رضا مندی کا اظہار اور پاکستانی کمیونٹی کے ویزہ مسائل فوراً حل کرنے کا عندیہ دیا۔ انہوںنے صدر چیمبر کو ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کی دعوت بھی دی۔اس موقع پرراولپنڈی چیمبر کے صدر منظر خورشید شیخ نے کہاکہ راولپنڈی چیمبر ہمسائیہ ممالک میں سنگل کنٹری نمائشوں کے کامیاب انعقاد کے بعد مسلمان ممالک تک اس کے دائرہ کار کو وسعت دے رہا ہے۔

مقبول خبریں