سواتامن کمیٹی کے 2رہنماقتلصوابی میںدھماکا حجرہ تباہ

چارباغ میں تجیم گل کومسجدکے سامنے، سردارکوگھرپرنشانہ بنایا گیا،کمسن بیٹا زخمی


Numainda Express/AFP October 27, 2012
چارباغ میں تجیم گل کومسجدکے سامنے، سردارکوگھرپرنشانہ بنایا گیا،کمسن بیٹا زخمی۔ فوٹو : فائل

سوات کی تحصیل چارباغ میں مقامی امن کمیٹی کے2 رہنمائوں کو قتل کردیا گیا ۔

چارباغ پولیس سٹیشن کے اہلکار لیاقت علی نے اے ایف پی کو بتایا کہ جمعرات کی رات گئے مسلح افراد نے مسجد کے سامنے فائرنگ کی جس سے تجیم گل جاں بحق ہوگیا جبکہ سردار محمد کو گھر پر نشانہ بنایا گیا، فائرنگ سے سردار محمد کا5 سالہ بیٹا بھی زخمی ہوگیا، دونوں واقعات میں حملہ آور فرار ہوگئے۔

قتل ہونیوالے دونوں افراد مقامی امن کمیٹی کے ارکان تھے، کارروائی طالبان کی ہے، گذشتہ4 ماہ کے دوران سوات میں طالبان مخالف امن کمیٹیوں کے قتل ہونیوالے ارکان کی تعداد 4 ہوگئی ہے جبکہ 2 زخمی ہوچکے ہیں۔ ادھر صوابی کے علاقہ کالو خان میں 3 دھماکوں سے حجرہ کو جزوی نقصان پہنچا۔