کراچی میں عیدالاضحی روایتی جوش و جذبے سے منائی گئی

نماز عید کے3ہزار سے زائد اجتماعات، گورنر اور وزرا نے پولو گرائونڈ میں نماز ادا کی۔


Staff Reporter October 30, 2012
ناظم آبادعید گاہ گراؤنڈمیںنمازعیداداکی جارہی ہے، نما زعید کے 3 ہزار سے زائد اجتماعات منعقد ہوئے جس میںملک کی ترقی و سلامتی کیلیے دعائیں کی گئیں۔ فوٹو : ایکسپریس

ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی عیدالاضحی روایتی جوش و جذبے اور مذہبی احترام کے ساتھ منائی گئی۔

کراچی کے 18 ٹائونز کی 3 ہزار سے زائد مساجد، کھلے میدانوں اور امام بارگاہوں میں نماز عید کے خصوصی اجتماعات منعقد ہوئے جس میں لاکھوں مسلمانوں نے خدائے بزرگ و برتر کے حضور سجدہ ریزہو کر خالق کائنات کی تسبیح اور اپنے گناہوں کی معافی مانگی۔

کراچی میں نماز عید کا بڑا اجتماع باغ جناح پولو گرائونڈ میں منعقد ہوا، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان، وفاقی و صوبائی وزرا، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے علاوہ مسلم ممالک کے سفارتکاروں نے بھی نماز عید ادا کی اور وطن عزیز میں امن، ترقی، خوشحالی، استحکام اور سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی، اس موقع پر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان لوگوں سے عید ملے اور انھیں عیدالاضحی کی مبارکباد دی، کراچی میں نماز عیدکے بڑے اجتماعات نشتر پارک، عید گاہ ناظم آباد، جناح گرائونڈ عزیز آباد، جامع مسجد آرام باغ، جناح مسجد برنس روڈ، فیضان مدینہ سبزی منڈی، جامعہ بنوریہ جمشید ٹائون، نیو میمن مسجد اور دیگر مقامات پر منعقد ہوئے، نماز عید کے اجتماعات میں لاکھوں لوگوں نے کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹ کلنگ کے خاتمے، امن اور خوشحالی کیلیے خصوصی دعائیں مانگیں۔

مقبول خبریں