ٹریفک حادثات و واقعات میں کمسن لڑکی سمیت14 افراد جاں بحق

ناتھا خان پل کے قریب کوچ نے 2موٹرسائیکل سواروںکوکچل دیا، دہلی کالونی کے رہائشی تھے۔


Staff Reporter October 30, 2012
ہاکس بے میں 4 افراد سمندر میں ڈوب گئے، 2 افراد کولائف گارڈز نے بچا لیا، 2نوجوانوںکی لاشیں سمندرسے نکال لی گئیں ۔ فوٹو: فائل

SIALKOT: عید الاضحی کے 3روز کے دوران شہر میںٹریفک حادثات و دیگر واقعات میں کمسن لڑکی سمیت 14 افراد جاں بحق ہو گئے۔

جبکہ عید کے دوسرے روز ہاکس بے کے ساحل پر نہاتے ہوئے 2 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے،تفصیلات کے مطابق شارع فیصل کے علاقے ناتھا خان پل کے قریب تیز رفتار کوچ نے ٹکر مار کر موٹر سائیکل پر سوار 2 نوجوانوں کو کچل دیا جسکے نتیجے میںدونوں نوجوان نعمان اور مقبول شدید زخمی ہو گئے جنھیں انتہائی تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ دونوں نوجوان راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئے،جاں بحق ہونے والے دونوں نوجوان دہلی کالونی کے رہائشی تھے اورعید کے موقع پر تفریح کی غرض سے نکلے تھے۔

نیوکراچی کریلا موڑکے قریب بس سے گرکرایک شخص ہلاک ہوگیا،بلال کالونی پولیس کے مطابق جاں بحق ہونیوالے شخص کی شناخت 24 سالہ نوید ولد اسلم کے نام سے ہوئی،پولیس نے بتایا کہ مقتول اورنگی ٹائون نمبر4 کا رہائشی ہے اورمسافر بس میں پائیدان پرکھڑا تھا کہ اپنا توازن برقرار نہیں رکھ سکا اور سڑک پر گرگیا،اس دوران عقب سے آنے والی گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ، ہاکس بے میں دوستوں کے ہمراہ پکنک منانے کیلیے آنیوالے 4 افراد سمندر میں ڈوب گئے جس میں سے 2 افراد کو موقع پر موجود لائف گارڈز نے ڈوبنے سے بچا لیا جبکہ 2 افراد ڈوب کر لاپتہ ہوگئے۔

تاہم لائف گارڈز نے سخت جدوجہد کے بعد دونوں نوجوانوں کی لاشیں سمندر سے نکال لیں،پولیس کے مطابق ہلاک ہونیوالے افرادکی شناخت 35 سالہ نعمان اور25 سالہ شہزاد کے نام سے ہوئی ہیں جو کہ اورنگی ٹائون گلشن بہار کالونی گلی نمبر9کے رہائشی تھے،لانڈھی کے علاقے مجید کالونی میں سڑک عبور کرتے ہوئے روٹ D-7 کی منی بس کی ٹکر سے5 سالہ ماہپارا عالم ولد بنی عالم جاں بحق ہو گئی، سپرہائی وے مویشی منڈی کے قریب سڑک عبور کرتے ہوئے تیز رفتار گاڑی کی ٹکرسے راہگیر 50 سالہ دلاور جاں بحق ہو گیا جس کی لاش ضابطے کی کاروائی کیلیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی جہاں پولیس کارروائی کے بعد لا ش ورثا کے حوالے کردی گئی ، کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے چمڑا چورنگی کے قریب ٹریلر اور موٹرسائیکل کے تصادم میں عبدالحمید ولد نذیر احمد ہلاک ہو گیا۔

نیو ایم اے جناح روڈ پر شاہراہ قائدین موڑکے قریب تیز رفتارموٹر سائیکل قابو سے باہر ہونے کی وجہ سے دیوار سے ٹکرا گئی جسکے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 17سالہ احسن ولد وحید الدین موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ موٹر سائیکل پر سوار اس کا دوست اسامہ ولد عبدالستار زخمی ہو گیا ، پولیس کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونیوالے دونوں نوجوان لائنز ایریا کے رہائشی ہیں ،سعید آباد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں 2 موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم میں35سالہ منظور ہلاک ہوگیا.

گلشن حدید فیز2میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے16سالہ محمد طاہر کو ٹکر مار کر ہلاک کر دیا، سہراب گوٹھ کےعلاقے گبول پارک کے قریب کرنٹ لگنے سے 30سالہ نامعلوم شخص ہلاک ہوگیاجبکہ اورنگی ٹاؤن گلشن بہار گھر میںکام کے دوران کرنٹ لگنے سے45سالہ جہاں بی بی ہلاک ہوگئی، دریں اثنا عیدالاضحی کی رات کو رسالہ کے علاقے بھیم پورہ میںکرنٹ لگنے سے28 سالہ عرفان ہلاک ہوگیا،بلدیہ ٹائون نمبر 2کے قریب تیز رفتار گاڑی ٹکر 3 افراد عجب خان ، سجاد اور ایک نامعلوم شخص زخمی ہوگئے،مواچھ گوٹھ پولیس چوکی کے قریب رکشا الٹ نے سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔

مقبول خبریں