دہشتگردی کے خاتمے کیلیے موثرجدوجہد کی ضرورت ہے زرداری

متحدہ سے ملکرملکی چیلنجوںکامقابلہ کرنے پراتفاق، الطاف حسین ،کرزئی اور فضل الرحمن کو فون


News Agencies/Numainda Express October 30, 2012
آرمی چیف، فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات،رحمن ملک نے صدرکوامن وامان پر بریفنگ دی فوٹو: فوٹو رائٹرز/فائل

صدر آصف علی زرداری نے پیرکووزیراعظم راجہ پرویزاشرف کو ٹیلیفون کرکے حج کی ادائیگی اور عیدکی مبارکباد دی۔

ایوان صدرکے مطابق صدرنے اسپیکرقومی اسمبلی ڈاکٹرفہمیدہ مرزا، افغان صدرحامد کرزئی، تبوک کے گورنرشہزادہ فہد بن سلطان، متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین، نائب وزیراعظم چوہدری پرویزالٰہی،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواامیرحیدرخان ہوتی اورجمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمن کوٹیلیفون کرکے عیدکی مبارکباددی۔ صدرزرداری نے عیدالاضحیٰ کی نمازکے دوران مسجد پرحملہ میںقیمتی انسانی جانوںکے ضیاع پر حامدکرزئی سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا اور حملہ کی شدید مذمت کی، صدر زرداری اورالطاف حسین نے اس امرپراتفا ق کیاکہ پاکستان پیپلزپارٹی اورایم کیوایم ملکرملک کو درپیش چیلنجوںکا سامنا کرینگے۔

انھوںنے خیبرپختونخوا کے گرلزسکولوںمیںبم دھماکے کی سخت ترین الفاظ میںمذمت کی اور ان بزدلانہ کارروائیوںکوکھلی دہشت گردی قرار دیا اور ملک سے دہشت گردی اورانتہاپسندی کے خاتمے کیلیے موثرجدوجہدکی ضرورت پرزور دیا ہے۔ ثنا نیوزکے مطابق صدرزرداری نے مولانا فضل الرحمن کوایوان صدرآنے کی دعوت دیدی۔

صدرنے کہاکہ مولاناصاحب ہم آپکے منتظرہونگے۔ ادھرصدر زرداری سے عیدکے روزچیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویزکیانی اورچیف آف ایئرسٹاف ائیرچیف مارشل طاہررفیق بٹ نے ایوان صدرمیںملاقات کی اورعید کی مبارکباددی اورباہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا، وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک نے بھی صدرسے ملاقات میںعیدالاضحیٰ کے موقع پرملک بھرمیںامن وامان کی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا، صدر زرداری سے مختلف ممالک کے سفیروں نے عید کے روز ایوان صدرمیںملاقات کی اورعیدکی مبارکباد دی۔