باراک اوباما اقوام متحدہ کے اگلے سیکریٹری جنرل بننے کے خواہشمند

باراک اوباما اس معاملے پر پہلے ہی ری پبلیکن ڈیموکریٹک اور یہودی عہدیداران سے بات کر چکے ہیں، امریکی میڈیا


News Agencies January 12, 2016
باراک اوباما نے رواں برس وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے بعد اپنی نظریں اقوام متحدہ کے اگلے سیکریٹری جنرل کے عہدے پر مرکوز کر رکھی ہیں۔ فوٹو: فائل

امریکی صدر باراک اوباما نے رواں برس وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے بعد اپنی نظریں اقوام متحدہ کے اگلے سیکریٹری جنرل کے عہدے پر مرکوز کر رکھی ہیں۔

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ باراک اوباما اس معاملے پر پہلے ہی ری پبلیکن ڈیموکریٹک اور یہودی عہدیداران سے بات کر چکے ہیں۔

عربی زبان کے ایک کویتی میگزین ''الجریدہ'' میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ سے امریکی میڈیا کو یہ بات معلوم ہوئی کہ اسرائیلی حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نہ صرف اوباما کے منصوبے سے آگاہ ہیں بلکہ کچھ عرب ممالک کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

مقبول خبریں