اصغرخان کیس کوانتخابی مہم کیلیے استعمال نہ کیا جائےفضل الرحمن

سونامی گزرچکا،سرخ انقلاب ماضی کاحصہ بن گیا، اسلامی نظام نافذکرینگے،وفدسے گفتگو


Online/Numainda Express November 01, 2012
قوم کوآزاد فیصلے کاحق دیاگیاتوعوام کافیصلہ جمعیت علمائے اسلام کے حق میںہوگا۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

جمعیت علمائے اسلام(ف)کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے کہاہے کہ کوئی سیاسی جماعت اصغرخان کیس کے فیصلے کوانتخابی مہم کیلیے استعمال کرنیکی غلطی نہ کرے اس کیس سے نہ کسی سیاسی جماعت کوفائدہ ہوگااورنہ ہی کسی کونقصان۔پاکستان میںاخلاقی بنیادوں پرسیاست کوچھوڑنے یا ووٹ دینے کارواج نہیںہے۔

جے یوآئی ف کے اسلام آبادکے عہدیداروں سے فون پرگفتگو کرتے ہوئے انھوںنے کہاکہ سرکاری خزانے سے ر قوم بانٹنے والوںاورلینے والو ںکیخلاف تحقیقات شفاف طریقے سے ہونی چاہیے یہ تحقیقات کسی بھی ایسے ادارے سے نہیں ہونی چاہیے جس کاکنٹرول اس وقت وفاقی حکومت کے ہاتھ میںہے، انھوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن اورسپریم کورٹ اس معاملے کو خود دیکھیں۔

ادھرجے یو آئی مردان کے وفدسے گفتگوکرتے ہوئے انھوںنے کہاکہ ہماری سیاست کامقصد ملک میںمکمل اسلامی نظام کانفاذہے ہم قانون اورآئین کے اندررہتے ہوئے پاکستان میں اسلامی نظام نافذ کرینگے،سونامی کا دور گزرچکا اور سرخ انقلاب بھی ماضی کاحصہ بن چکاہے قوم کوآزاد فیصلے کا حق دیاگیاتوعوام کافیصلہ جمعیت علمائے اسلام کے حق میںہوگا۔

مقبول خبریں