سپریم کورٹ انصاف کے تقاضے پورے نہیں کررہی عاصمہ جہانگیر

عدلیہ سی این جی کے پیچھے پڑیگی توعام معاملات کیسے دیکھے گی، خوشامدیوں کو جج بنایا جا رہا ہے


INP/Numainda Express/staff Reporter November 01, 2012
عدلیہ سی این جی کے پیچھے پڑیگی توعام معاملات کیسے دیکھے گی، خوشامدیوں کو جج بنایا جا رہا ہے۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ بارکی سابق صدرعاصمہ جہانگیر نے کہاکہ سپریم کورٹ انصاف کے تقاضے پورے نہیں کررہی، خوشامدیوں کوجج بنایا جا رہا ہے۔

بارکے الیکشن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ عدلیہ جب چینی اورسی این جی کے پیچھے پڑجائے گی تو عام معاملات کیسے دیکھے گی۔ عوام کو عدلیہ سے بہت شکایات ہیں جن کا ازالہ ہونا چاہیے۔ بار الیکشن کے حوالے سے ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ محض الزامات لگانے سے الیکشن نہیں جیتا جاتا۔

مقبول خبریں